پیر 15 جون 2026 - 13:46
ملت ایران کی استواری و پائیداری ذکرِ اہل بیت (ع) اور مجالس عزا کی برکت سے ہے

حوزہ / حجت الاسلام رضوانی نے کہا: اگر آج ملت ایران بیرونی سازشوں اور دباؤوں کے مقابلے میں پہاڑ کی طرح مضبوطی سے کھڑی ہے تو یہ پائیداری بلاشبہ ذکرِ اہل بیت علیہم السلام اور مجالس عزا کی برکت سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ بویین زہرا حجت الاسلام اسداللہ رضوانی نے مبلغین اور مبلغات، اہل بیت عصمت و طہارت کے ذاکرین اور حسینی انجمنوں کے ذمہ داران کی موجودگی میں منعقدہ "طلایه داران حسینی کانفرنس" میں خطاب کے دوران محرم الحرام کے ایام کی آمد پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: اگر آج ملت ایران بیرونی سازشوں اور دباؤوں کے مقابلے میں پہاڑ کی طرح مضبوطی سے کھڑی ہے تو یہ پائیداری بلاشبہ ذکرِ اہل بیت علیہم السلام اور مجالس عزا کی برکت سے ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت سیدالشہداء علیہ السلام نے خدا کی راہ میں شہادت کے راستے اور طریقے کو منتخب کر کے دنیا والوں کو آزادی اور عزت کا سبق سکھایا اور تاریخ کے تمام حسینیوں کو اعلان کر دیا کہ عزت والی موت، ذلت والی زندگی سے بہت بہتر اور زیادہ باوقار ہے اور یہیں پر حضرت نے کلیدی نعرہ "ہیهات منا الذلہ" کو ہم سب کے لیے واضح کیا۔

حجت الاسلام رضوانی نے کہا: دینی مبلغین ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں کی صف اول میں شمار ہوتے ہیں اور محرم کے ایام میں ان کا فریضہ خالص عاشورائی معارف کی ترویج اور معاشرے کی فکری و ثقافتی ضروریات کا جواب دینا ہے۔

امام جمعہ بویین زہرا نے مذہبی انجمنوں اور عزاداری کے اجتماعات کے پروگراموں اور سرگرمیوں کو عاشورا کے قیام کے اہداف اور آرمانوں کی بنیاد پر راہنمائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ان مجالس کی صلاحیت سے ایثار، بصیرت اور انقلاب اسلامی کے مقدس آرمانوں کی ثقافت کو فروغ دینے میں استفادہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha